رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ نے میشل عون سے ملاقات میں لبنان کے سیاسی حالات خاص طور پر لبنانی کے صدارتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
لبنان کے تبدیلی اور اصلاح دھڑے کے سربراہ میشل عون نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے لبنان کے صدارتی انتخابات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔
اس سے قبل المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے بھی صدارتی انتخابات کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حزب اللہ کے نامزد صدارتی امیدوار میشل عون کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کہ مئی دو ہزار چودہ میں میشل سلیمان کی صدارت کا دور ختم ہونے کے بعد سے اس ملک میں صدر کا عہدہ خالی ہے اور لبنان کی پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں کسی ایک صدر کے نام پراب تک متفق نہیں ہو سکی ہیں۔
لبنان میں پارلیمانی نظام رائج ہے اور اس ملک کا صدر پارلیمنٹ کے کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منتخب ہوتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰