24 October 2016 - 11:52
News ID: 424024
فونت
عراقی پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔
عراق

رسا نیوز ایجنسی کی مطابق، نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی کا قانون منظور کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق شراب پر پابندی کے حامی زور دے رہے ہیں کہ ایسا کرنا آئین کے مطابق ہے جو کہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی سے روکتا ہے۔

تاہم مخالفین نے زور دیا ہے کہ ایسا کرنا اسلام کے ان قوانین کی خلاف ورزی ہے جو اقلیتوں کو ان کے رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت اس قانون کو منظور کیا ہے ایک عیسائی ایم پی یونادم کانا کا کہنا تھا کہ 'ایک قانون آج منظور ہوا اور آرٹیکل 14 کو قانون کا حصہ بنایا گیا جو ہر قسم کی شراب کی فروخت، درآمداد اور پیداوار پر پابندی سے متعلق ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 1 کروڑ سے ڈھائی کروڑ دینار یا 8 ہزار سے 20 ہزار ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬