22 October 2016 - 18:51
News ID: 423995
فونت
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی فورسیز، اس ملک کے علاقوں کی مکمل آزادی تک داعش کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گی ۔
ولایتی و العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کو رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی سے ملاقات کی اور علاقے کے اہم ترین مسائل نیز دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا -

اس ملاقات میں العبادی نے امید ظاہر کی کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ عنقریب ہی ختم ہوجائے گی- انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ علاقے کے ممالک، داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ سیکورٹی اور انٹلی جنس کے شعبے میں تعاون کریں-

 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی اس ملاقات میں اتحاد، حاکمیت اور عراق کی حکومت کے لئے تہران کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

واضح رہے کہ ڈاکٹرولایتی جمعرات کو بغداد کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے حیدر العبادی کی ملاقات سے پہلے عراق کے سب سے بڑے سیاسی دھڑے قومی الائنس اور مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات کی -

ڈاکٹر ولایتی نے عراق کا اپنا یہ دورہ صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں داعش کے ٹھکانوں کے خلاف عراقی افواج کی کارروائی شروع ہونے کے چار دن بعد کیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬