22 October 2016 - 18:56
News ID: 423996
فونت
ایرانی وزیر داخلہ:
ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع سراوان شہر کے قبیلوں کے سرداروں اور بزرگوں کے درمیان کہا کہ ایران میں امن و سیکورٹی ، شیعہ سنی اتحاد کا نتیجہ ہے ۔
عبد الرحمان فضلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے  صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع سراوان شہر کے قبیلوں کے سرداروں اور بزرگوں کے درمیان کہا کہ ایران میں امن و سیکورٹی ، شیعہ سنی اتحاد کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت انتہائی مشکل ہے تاہم اس موضوع کو لیکر ان ممالک کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ گفتگو کی جا چکی ہے اور ان ممالک کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ سراوان کے علاقے میں تعینات سرحدی افواج پوری ہوشیاری سے کام لے رہی ہیں۔

اس موقع پرانہوں نے اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اتحاد کو اس صوبے میں قیام امن و سیکورٹی کی اصل وجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دیگراسلامی ممالک کے لئے ایک نمونہ عمل ہونا چاہئے۔

ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹرعبدالرضا رحمانی فضلی نے شام، عراق اور یمن میں عالمی صیہونیت کی سازشوں کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ اسلامی ممالک کی صلاحیتوں کو اسلام دشمن طاقتیں استعمال کریں۔

انہوں‌نے کہا:‌ سیستان و بلوچستان کے صوبے میں امن و امان کی مستحکم صورتحال عوامی اتحاد کے ذریعے ممکن ہو سکی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬