22 October 2016 - 15:16
News ID: 423984
فونت
لبنان کے دار الحکومت بیروت کے امام جمعہ نے موصل عراق کی آزادی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موصل سے شام دھشت گردوں کی نقل مکانی کی بہ نسبت خبردار کیا ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله

رسا  نیوز ایجنسی کی الوکالہ الوطنیہ للاعلام رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دارالحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حاره حریک  کے علاقے امامین حسنین(ع) میں منعقد ہوا ، صدر جمھوریہ بحران کے خاتمہ کی امید کا اظھار کیا اور کہا: ملک سیاسی اتحاد کی جانب پیش قدم ہیں ، امید ہے کہ صدر جمھوریہ کا انتخاب ملک کی سیاسی ، معیشتی ، اقتصادی اور امنیتی ثبات کا سبب اور ملک میں نئے الیکشن قوانین کی تصویب ہونے کا باعث ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے ھمیشہ کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی نیت میں صداقت ، قومی مصالح کو مذھبی ، قبائلی اور سیاسی مصالح پر فوقیت راہ حل کا سبب اور توافق کا باعث بنے گا نیز اس اتحاد سے ملک کی معیشتی و اقتصادی راہیں ھموار ہوں گی ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے عراق کے حالیہ حالات کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: سرزمین عراق سے دھشت گردوں کا صفایا کئے جانے پر ہم ملت عراق ، حکومت اور مراجع عراق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: آج سب پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ دھشت گرد مذھب کی آڑ میں جنایتیں انجام دیتے رہے ہیں اور وہ عالمی سامراجیت کا آلہ کار بن چکے ہیں ۔

حجت الاسلام فضل الله نے بیان کیا: عراق کی تمام قومیں موصل کی آزادی کے پر متفق ہیں اور ہمیں ملت عراق ، عوامی فورس ، عراقی فوج اور قبائلی جنگجوں پر اعتماد ہے کہ وہ داعش کا منھ توڑ جواب دیں گے اور عراق کو ان سے خالی کرا کر ہی دم لیں گے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۲۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬