‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2016 - 12:08
News ID: 423982
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف کے امام جمعہ نے عالمی مراکز کی جانب سے عراق کی حمایت کی جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا: موصل کا مستقبل موجودہ حالات سے کہیں بہتر ہوگا ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، موصل میں عراقی فوجیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظھار کیا اور کہا: موصل کی آزادی اس کے اسٹراٹیجک ہونے کی بنیاد پر اھمیت کی حامل ہے اور الحمد الله  اس کی آزادی ابھی تک میں ہمارا جانی نقصان بہت کم ہوا ہے ۔

انہوں نے عراق میں انسانی حقوق نقض کئے جانے کے حوالے سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر تنقید کی اور کہا: موصل کی آزادی میں ابھی تک کسی قسم کے انسانی حقوق نقض نہیں کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ غلط ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: موصل کی آزادی کے بعد عراق کی حمایت اور منصوبہ بندی کے سلسلے میں 20 سے زائد ممالک فرانس کے دار الحکومت پیریس میں یکجا ہوئے تاکہ اس اقدام کو مثبت انداز سے دیکھیں ، ہم اپنے ہاتھوں کو ہر اس قوم اور ملک کی جانب پھیلانے کو تیار ہیں جو عراق کی مدد کرنے کو تیار ہو ۔

انہوں نے موصل کی موجودہ صورت حال پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: موصل کی عوام ان دنوں دھشت گردوں سے برسرپیکار ہے ، اور ہم عالمی مراکز کو اطمینان دیتے ہیں کہ موصل کا مستقبل موجودہ حالات سے کہیں بہتر ہوگا ۔

حجت الاسلام قبانچی نے نماز جمعہ کے دوسرے خطبے میں نیشنل پروڈیکشن کی حمایت کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: حکومت نے نیشنل پروڈیکشن کی حمایت میں امپورٹڈ سامانوں پر ٹیکس بڑھا دیئے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۲۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬