21 October 2016 - 23:24
News ID: 423972
فونت
آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ۳ روزہ اجلاس آج سے لاہور میں شروع ہوا ۔
اجلاس


 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا 3 روزہ پہلا اجلاس لاہور کے مقام قومی مرکز شاہ جمال میں جاری ہے۔

اجلاس میں نئی مرکزی کابینہ اور سہ ماہی پروگرام کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر کی تمام ڈویژن سے اراکین عاملہ شریک ہیں۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید سرفراز نقوی نے لاہور میں مجلس عاملہ کے سال رواں کے پہلے اجلاس کے خطبہ استقبالیہ میں اراکین عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : آج کے حالات دنیا کی حالت کو بدل رہے ہیں جن سے مستقبل میں عالمی طاقتوں میں تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے کیونکہ آنیوالی صدی اسلام کی صدی ہوگی۔

مرکزی صدر نے کہا : مشرق وسطیٰ میں آنیوالی تبدیلیاں حقیقی اسلام کو مضبوط کر رہی ہیں، اسلام کے حقیقی چہرہ کو دنیا میں روشناس کرنے میں رہبر معظم کا کردار واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے کارفرما آئی ایس او کے کارکنان ہیں یہی وہ جوان ہیں جنہوں نے پاکستان میں استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬