رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق اور ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کر کے واپس پاکستان جانے والے ہزاروں زائرین سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی سرحد پر پھنس گئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق، تقریبا تین ہزار زائرین پچھلے تین روز سے تفتان بارڈ پر پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں غدائی اشیا اور صاف پانی کی کمی اور دوسری بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے زائرین میں اکثر خواتین اور بچے ہیں ۔
زائرین، عراق اور ایران سے واپس کوئٹہ آرہے تھے کہ ان کی بسیں تافتان کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہوئیں جہاں سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے انھیں پاکستان ہاؤس میں روک لیا گیا تاہم تین روز گذر جانے کے باوجود انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ہے۔
گذشتہ برسوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے انہیں مذکورہ مقام پر سیکورٹی فورس کے آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔پاک ایران سرحد پر پھنسے زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیلئے جلد از جلد امداد کا انتظام کیا جائے جبکہ ان کو کوئٹہ منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰