‫‫کیٹیگری‬ :
21 October 2016 - 23:24
News ID: 423975
فونت
پاکستان:
سرزمین پاکستان کے مشھور ومعروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ محسن نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیخلاف جمعہ کو لاہور یوم احتجاج منایا گیا ۔
احتجاج

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ ‌کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور ومعروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ محسن نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیخلاف پاکستان کے مومنین نے جمعہ کو لاہور  یوم احتجاج منایا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام علامہ شیخ محسن علی نجفی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے غیر آئینی اقدام کیخلاف جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔

نماز جمعہ کے اجتماعات میں منظور کردہ قراردادوں کے ذریعے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ملت جعفریہ میں پائی جانیوالی تشویش اور بے چینی کو دور کرنے کیلئے بزرگ عالم، مفسر قرآن اور سماجی شخصیت کی شہریت اور منجمد اکاونٹس بحال کئے جائیں ورنہ تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی۔ کارکن احتجاج بھی کریں گے اور علما کا اسلام آباد میں اجتماع منعقد ہوگا۔

علماکرام نے خطبات جمعہ میں مکتب تشیع اور علما کیخلاف حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ مختلف ادوار میں آمریت کا مقابلہ کرنیوالوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔ حق کا راستہ بزرگ علما کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں مولانا مہدی حسن نے واضح کیا کہ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے پیروکاروں کو محدود کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی عزاداری کیخلاف سازشیں کامیاب ہوں گی، دہشتگردوں اور تخریب کاروں نے ہمیں ہراساں کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

حکومت ہماری پُرامن روش کو کمزوری نہ سمجھے۔ پُرامن، محب وطن، فلاحی اور رفاہی شخصیات، بالخصوص محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کو دہشتگردوں اور پاکستان مخالف فاسدوں کیساتھ بیلنس پالیسی کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں شامل کرنا اور شہریت منسوخ کرنا ملت تشیع کی توہین اور ملک عزیز پاکستان میں ان کی تعلیمی، سماجی، رفاہی اور معاشرتی خدمات کو محدود کرنا ہے، قوم کو پتھر کے زمانے میں پہنچا کر علماء کی سرپرستی کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیعیان حیدر کرار قرار دیتے ہیں کہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات ملک بھر میں رنگ و نسل، علاقائی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر اور تعلیم، صحت اور دیگر فلاحی امور کے حوالے سے روز روشن کی طرح عیاں ہیں، ان کا دہشتگردی، انتہا پسندی اور ملک دشمنی سے دور کا بھی تعلق نہ رہا ہے۔ اس کے باوجود ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا نہایت غیر ذمہ دارانہ اور متعصبانہ اقدام ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬