رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود روز خوش نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے ایف چودہ طیاروں نے جدیدکاری شدہ گائیڈڈ میزائیلوں اور اسمارٹ بموں کے ذریعے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا ہے۔
انہوں نے کہا : مشقوں کے دوران الٹرلائٹ جہازوں اور مختلف اقسام کے ڈرون طیاروں کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد ان پر حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا : فدائیان حریم ولایت مشقوں کے تیسرے روز اصفہان کے انارک نامی علاقے میں ایرانی فضائیہ کے برق رفتار طیاروں نے بڑی تیزی کے ساتھ فرضی دشمن کے طے شدہ اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی فضائیہ کی چھٹی فدائیان حریم ولایت فضائی مشقیں پیر سے ایران کے صوبے اصفہان کے شہید بابائی ایئر بیس میں انجام پا رہی ہیں۔ان مشقوں میں مختلف اقسام کے لڑاکا اور بمبار طیاروں کےعلاوہ، ٹرانسپورٹ طیارے، ایندھن بھرنے والے طیارے، اور جاسوس طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران الیکٹرانک وار اور کاونٹر الیکٹرنک وار کے مختلف طریقوں کو بھی آزمایا جارہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰