19 October 2016 - 22:46
News ID: 423935
فونت
روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسیموف نے کہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کو عراق سے شام کی جانب بھاگنے کاموقع نہ دیا جائے۔
شام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسیموف نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا : یہ امریکی اتحاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ عراق کے شہر موصل سے بھاگنے والے داعشی دہشت گردوں کو شام میں داخل ہونے کا موقع نہ دے۔

انہوں نے کہا: دہشت گردوں کو وہیں نابود کردیا جائے اور اس بات کا موقع نہ دیا جائے کہ وہ ایک ملک سے دوسرے ملک کی جانب فرار کرسکیں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراقی فوج نے موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ پیر کے روز اپنے ایک نشری خطاب میں موصل کی آزادی کے لیے بڑے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کارروائی میں عراقی فوج، پولیس، عوامی رضاکار فورس اور کرد ملیشیا پیش مرگہ کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔

روسی فوج کے سربراہ جنرل والری گراسمیوف نے کہا : ماسکو موصل سے دہشت گردوں کے ممکنہ فرار کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمارے سٹیلائٹ اور جاسوس طیارے علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جنرل والری گراسیموف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی اتحاد نے دہشت گردی کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جبہت النصرہ اور شام مخالفین سے الگ کرنے کے لیے بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬