‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2016 - 15:05
News ID: 423928
فونت
آیت الله نوری همدانی:
سرزمین ایران کے مشھور و معروف فقیہ حضرت آیت الله نوری همدانی نے مکتب عاشوراء کی تحریف و تضعیف کی بہ نسبت منتبہ کرتے ہوئے قمہ زنی جیسی چیزوں کو اس مکتب کی تحریف میں دشمن کی سازش کا وسیلہ بتایا ۔
آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے  حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج بدھ کی صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، محرم کے پہلے عشرے میں لوگوں کی عظیم شرکت اور پورے جوش و خروش کے ساتھ مجالس کے انعقاد پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے مکتب عاشوراء کو مکتب استکبار ستیز اور دشمن شناس بتایا اور کہا: خدا کے فضل و کرم سے ہماری قوم مکتب عاشوراء  کی تربیت یافتہ ہے اور عالمی سامراجیت کے مد مقابل ڈٹی ہوئی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے مکتب عاشوراء کی تحریف و تضعیف کی بہ نسبت منتبہ کرتے ہوئے قمہ زنی جیسی چیزوں کو اس مکتب کی تحریف میں دشمن کی سازش کا وسیلہ بتایا اور کہا: دشمن مختلف میدانوں من جملہ سوشل میڈیا میں مکتب عاشوراء کی تحریف و تضعیف میں کوشاں ہے ۔

 

حضرت آیت الله نوری همدانی نے یاد دہانی کی: ثقافت اهل بیت (ع) پر توجہ تمام مسلمانوں کی عزت و سر فرازی کا سبب ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے قمہ زنی جیسے اقدامات کو مکتب عاشوراء کی تحریف و تضعیف کا سبب جانا اور کہا: مجلسوں میں تمام وہ چیزیں جو مذھب کی توھین کا سبب ہیں ان سے گریز کیا جانا چاہئے ۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں مکتب اهل بیت (ع) کو مکتب انسان سازی بیان کیا اور کہا: سبھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اس مکتب کی تقویت میں کوشاں رہیں اور دینی معارف کی ترویج کی کوشش کریں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی اپنے بیان کے آخر میں موصل کی آزادی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ شھر کافی عرصے تک داعش کے اختیار میں تھا مگر آج عوامی فورس کے قبضے میں ہے ، عراقی فوج اور عوامی فورس (حشد الشعبی) اور دیگر عراقی گروہوں کے حملے نے اس شھر کو آزاد کرادیا اور انشاء اللہ عنقریب پورا موصل دھشت گردوں کے ہاتھوں سے آزاد ہوجائے گا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۱۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬