‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2016 - 13:12
News ID: 423924
فونت
آیت الله ری‌ شهری:
آیت الله ری‌ شهری نے کہا: اختلاف و سیاسی نزاع اسلامی معاشرے کے لئے مہلک اور اہم ترین خطرات ہیں کہ اگر یہ جنگ کا سبب بن جائیں تو باطل کی پیروزی اور حق کے ضائع ہونے کا سبب بن جائیں گے ۔
آیت الله ری‌ شهری


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رھبر میں شھر ری کے عوامی نمائندے اور حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے متولی نے گذشتہ روز اپنے درس خارج فقہ میں جو سیکڑوں طلاب و افاضل کی شرکت میں منعقد ہوا،  دعائے مکارم الاخلاق کے ٹکڑے «وَ إِطْفَاءِ النَّائِرَةِ وَ ضَمِّ أَهْلِ الْفُرْقَةِ وَ إِصْلاَحِ ذَاتِ الْبَيْنِ» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دعائے مکارم الاخلاق کا یہ ٹکڑا اسلامی  معاشرے میں رونما ہونے والے اختلافات کی جانب اشارہ کر رہا ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام سجاد (ع) نے اس ٹکڑے میں کینہ اور عداوت کی آگ بجھانے اور اختلافات و نزاع کرنے والے افراد کے ما بین اتحاد و اتفاق کرانے کی نصیحت کی ہے ۔
مجلس خبرگان رھبر میں شھر ری کے عوامی نمائندے نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پر خطر اختلافات فقط ذاتی یا خاندانی مسائل تک محدود نہیں ہیں کہا: سیاسی اختلافات و نزاع اسلامی معاشرے کے لئے مہلک اور اہم ترین خطرات ہیں کیوں کہ اگر یہ جنگ کا سبب بن جائیں تو باطل کی پیروزی اور حق کے ضائع ہونے کا سبب بن جائیں گے ۔

 

انہوں نے مزید کہا: امیرالمومنین علی (ع) نے فرمایا کہ شیطان مختلف راستوں سے خود کو انسانوں تک پہونچاتا ہے اور ان کی دینی خدمات کو نابود کرنے کی کوشش کرتا ہے ، اختلافات پیدا کرے اتحاد اسلامی کو مٹانے اور فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنے کی کوشش کرتا ہے نیز آپ نے دوسرے جگہ یوں فرمایا کہ اختلافات جنگ کا زمینہ ساز ہیں ۔
 

حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے متولی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: سیاسی اختلافات دینی اقداروں کی نابودی اور معاشرے کو آپس میں ٹکرانے کا سبب ہیں کیوں کہ سیاسی اختلافات ایک ایسی جنگ کا سبب بنتے ہیں کہ جو باطل کی پیروزی اور حق کے مغلوب ہونے کا سبب ہوتے ہیں جیسا کہ اوائل اسلام میں ہوا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۷۲

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬