رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید سمیر قنطار کی برسی کے موقع پر شہید سمیر قنطار کی اھلیہ زینب برجاوی نے بین الاقوامی امور میں ایرانی پارلیمںٹ اسپیکر کے خصوصی نمائندے اور انتفاضۂ فلسطین کی حمایت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے جنرل سکریٹری حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات و گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں شہید سمیر قنطار کی خدمات اور شجاعت و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا : وھائٹ ہاؤس، صیہونیزم اور دہشت گردی کا مثلث، مشرق وسطی میں عدم استحکام و بدامنی کا عامل شمار ہوتا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا : ایران، صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کے عمل میں اپنے اتحادیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وہ امریکہ پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کرتا۔
اس ملاقات میں زینب برجاوی نے بھی تحریک مزاحمت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : امریکہ و اسرائیل دونوں، شہید قنطار اور حزب اللہ نیز تحریک مزاحمت کے دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر دو ہزار پندرہ میں دمشق کے مضافاتی علاقے جرمانا پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے میں حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر لیڈر سمیر قنطار شہید ہو گئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰