رسا نیوز ایجنسی کی روزنامہ الاخبار سے رپورٹ کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بیروت کے داخلی امور میں مداخلت کرنے پر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی ہے۔
لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے مختلف عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب کی حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ المستقبل دھڑے کے سربراہ سعد حریری کی حمایت کے باوجود میشل عون کو لبنان کا صدر بننے سے روکا جائے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعد حریری رواں ہفتے کے آخر تک لبنان کے صدارتی انتخابات میں جنرل عون کی حمایت کا اعلان کریں گے۔
میشل عون کی صدارت کی مدّت مئی دو ہزار چودہ میں ختم ہو چکی ہے اور اس ملک کے مختلف پارلیمانی گروہ اور جماعتیں اب تک لبنان کے صدر کا انتخاب نہیں کر سکی ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان کا نظام حکومت، پارلیمانی ہے اور اس ملک کے صدر کا انتخاب پارلیمانی اراکین کے دو تہائی ووٹوں سے ہوتا ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰