17 October 2016 - 14:18
News ID: 423895
فونت
عراق شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین:
عراق شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین نے قومی اتحاد و ھمدلی کی تاکید کی اور کہا کہ ملت عراق اپنے داخلی مسائل میں بیگانہ افراد کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گی ۔
حجت الاسلام سید علاء الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین حجت الاسلام سید علاء الموسوی نے صلح آمیز زندگی اور دھشت گردی سے مقابلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ جو شھر مدائن میں حرم سلمان محمدی میں منعقد ہوا کہا: عراقیوں میں اپنا ملک ادارہ کرنے اور بحران سے نکلنے کی توانائی موجود ہے ، ملت عراق نے بارہا و بارہا دنیا کو یہ بتایا ہے کہ ہم عراق کے داخلی مسائل میں بیگانہ افراد کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے ۔

انہوں نے دشمن کے مقابل اتحاد کی دعوت دی اور کہا: عراق کے تمام قبائل متحد ہیں اور ایک نظر رکھتے ہیں ۔

عراق شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین نے حضرت امام جعفر صادق (ع) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اتحاد کی حفاظت ضروری ہے اوراس سلسلے میں غیر مسلمانوں سے مختلف مناظرے کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا: عراقی ھرگز دھشت گردوں کے مقابل تسلیم نہیں ہوں گے اور دشمنوں کو عراق میں گھسنے نہیں دیں گے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬