رسا نیوز ایجنسی کی اللؤلؤه سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران میں موجود بحرین کے علما و طلاب حوزہ علمیہ نے بحرین کے شیعہ رھنما ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ارسال کردہ خط میں آپ کو دلوں دھڑکن ، مھربان باپ ، برجستہ رھبر اور فقیہ بتاتے ہوئے ان کی پیروی کی تاکید کی ۔
ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ارسال کردہ پیغام میں آیا ہے : اے تربیت دینے والے پدر ، اے استقامت کے قلعہ ، آپ اپنی حیات کے بہترین دن بسر کر رہے ہیں ، آپ نے اپنے خدا سے خلوت کر کے تمام چیزوں کو اسی کے حوالے کردیا ہے ، پس یہ عاشقانہ لمحات آپ کو مبارک ہوں ۔
بحرین کے علماء و طلاب نے مزید کہا : ہمارے دل آپ کی محبتوں میں دھڑک رہے ہیں اور ہمیںس نہیں معلوم کی آپ کی بہادری کی داستان کیسے تحریر کریں کیوں کہ آپ اخلاص اور اسلام کا مرقع بن کر اپنے ماننے والوں کے دلوں میں اتر گئے ہیں اور آپ نے اپنے بیان سے ہمیں عزت و کرامت و فداکاری کی راہیں دکھائی ہیں ۔
بحرین کے علماء و طلاب نے ایت اللہ شیخ عیسی قاسم کے متحدانہ کلمات اور باتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ نے دل گھرائیوں سے «هیهات منا الذله» کی صدا دے کر ہمیں درس دین اور عزت دیا اور آپ نے ہمارے دلوں میں کربلا کی یاد تازہ کردی ، اپ کی باتیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے والوں ، جلیوں میں بند افراد اور مظلوموں کے آہ و نالے نیز شھید و مجروح گھرانوں کے زخم پر مرھم کی صورت ہیں ۔
اس پیغام میں مزید ایا ہے : آپ کشتی انقلاب کے ناخدا اور زخموں کا مرحم ہیں ، ہم آپ کے نقش قدم پر چلنے کا وعدہ کرتے ہیں ، مکتب امام حسین(ع) کی تربیت یافتہ یہ قوم، غلامی و ذلت جیسی چیزوں کو نہیں پہچانتی اور فقط خداوند متعال کے سامنے سجدہ ریز ہے ، ہم طوق و زنجیر کے باوجود آپ کی آزادی کا خوشبو استشمام کر رہے ہیں اور ایک نئے سورج کے طلوع کے نظارہ گر ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۰۱