17 October 2016 - 12:08
News ID: 423886
فونت
فضل الرحمان:
پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) گروپ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
فضل الرحمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ملک کے صوبے پنجاب کے شہر خضدار میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو تقسیم کرنے کا ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔

انھوں نے کہا : امریکہ پاکستان کا نہ تو دوست ملک ہے نہ ہی اسے پاستان کے مفادات کی کوئی پرواہ ہے بلکہ وہ دوستی کے بہانے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے بارے میں کہا : ان کے ملک میں جب تک امن قائم نہیں ہو گا اس وقت تک پاکستان کے معاشی حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان بظاہر بعض امریکی اراکین کانگریس کے حالیہ اس بل پر ایک ردعمل ہے جس میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی حمایت اور اسے فروغ دینے کی بناء پر پاکستان کو دہشت گردی کا حامی ملک قرار دیا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬