‫‫کیٹیگری‬ :
17 October 2016 - 12:45
News ID: 423890
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندہ:
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی نے عزاداری امام حسین (ع) میں بدعتوں سے پرھیز اور دوری اپنانے کی دعوت دی ۔
حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلائی نے محرم کے پہلے عشرے کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا: محرم کو پورے جوش و خروش سے منائے جانے پر ہم پوری دنیا کے محبان اھل بیت اطھار علیھم السلام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: عزاداری امام حسین (ع) آپ سے وفا و عشق حقیقی کا بیانگر ہے ۔

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے رسول اکرم (ص) سے منقول حدیث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حاضر میں امام حسین (ع) پر آنسو بہانے والے  رسول اکرم (ص) کی اس حدیث کا کہ آپ نے حضرت فاطمه زهرا (س)  سے آپ پر آنسو بہانے والوں کی خوشخبری دی تھی کا مصداق ہیں ۔

انہوں نے عزاداری امام حسین (ع) کو بدعتوں سے دور رکھنے کی دعوت دی اور کہا: شیعہ شعائر حسینی (ع) کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ آپ کی سیرت حسنہ اور اخلاق کی بھی پیروی کریں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۰۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬