19 October 2016 - 20:12
News ID: 423932
فونت
شام:
شام کے شہر حلب کے نزدیک بیلجیم کے دو جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم چھے شامی عام شہری جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

شام پر بیلجیم کے جنگی طیاروں کا حملہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز فیس بوک پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے نزدیک بیلجیم کے دو جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم چھے شامی عام شہری جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

اس ترجمان کے مطابق شام میں رہائشی علاقے پر اس قسم کی جارحیت کے بارے میں امریکہ سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی اتحاد کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ، حلب کے مضافاتی علاقے حسجک پر کئے جانے والے اس حملے کی وضاحت پیش کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس بمباری کے وقت روس یا شام کا کوئی لڑاکا طیارہ فضا میں موجود نہیں تھا اور علامات سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ بیلجیم کے دو ایف سولہ جنگی طیارے پرواز کر رہے تھے۔


ماریا زاخارووا نے کہا کہ اس بمباری کے وقت روس یا شام کا کوئی لڑاکا طیارہ فضا میں موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اٹھارہ ستمبر کو دیرالزور کی ایک فوجی چھاؤنی پر بھی اسی طرح کی، کی جانے والی بمباری میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف برسرپیکار شام کے تقریبا سو فوجی جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬