‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2016 - 09:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424107
فونت
حجت الاسلام سید نزار حبل المتین:
حرم امیر المومنین (ع) کے زیر انتظام اربعین حسینی کے زائرین کے لئے تمام مراکز خدمت کے لئے تیار ہیں۔
حجت الاسلام سید نزار حبل المتین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے گزشتہ روز زیارت اربعین کے حوالے سے تیار کئے گئے زائر شہروں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے تیاریوں کا قریب سے جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ تمام زائر شہر جنہیں اس مخصوص زیارت کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں ،ان شا اللہ زائرین سید الشہدا کو ہر سال سے زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی۔

اس دورہ کے دوران شعبہ خدمات (سرویسز) کے نگران بھی جنرل سیکٹری کے ہمراہ تھے اور انہوں نے تمام مقامات کے برائے میں جنرل سیکٹری کو بریفنگ دی اور زائرین کی خدمات کے حوالے سے تیار لائحہ عمل کی وضاحت کی۔

حرم کے جنرل سیکٹری نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور زائرین کو  بہترین سہولیات کی فراہمی کو شرف و سعادت گردانا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬