‫‫کیٹیگری‬ :
29 October 2016 - 10:07
News ID: 424130
فونت
آیت الله وحید خراسانی:
سرزمین قم ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حضرت آیت الله وحید خراسانی نے علی شمخانی سے ملاقات میں کہا: مدیروں کے انتخاب میں علم اور امانت داری جیسی دو اہم اصل پر خاص توجہ رکھی جائے ۔
آیت الله وحید خراسانی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله وحید خراسانی نے ایران کے سلامتی کونسل کے جنرل سکریٹری علی شمخانی سے جمعہ کے روز ملاقات اور  گفتگو کی ۔

حضرت ایت الله وحید خراسانی نے اس ملاقات میں دینی شعائر ، تلاوت قران کریم سے مستقل لگاو اور معانی و مفاھیم قران کریم پر غور و خوض کی تاکید کی اور کہا: اچھی گفتگو اور بندگان خدا سے نشست و برخواست دین کی تاکید اور انسانوں کے دلوں میں نفوذ کا رمز و راز ہے ۔

اس مرجع تقلید نے ایران حکمرانوں کی کامیابی اور کامرانی نیز عوم کی مشکلات برطرف ہونے کی دعا کرتے ہوئے کہا : مدیروں کے انتخاب میں علم اور امانت داری جیسی دو اہم اصل پر خاص توجہ رکھی جائے  ۔

علی شمخانی نے بھی اس ملاقات میں ثقافت عاشور اور قیام سید الشهداء حضرت امام حسین (ع) سے تمسک انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی بنیاد جانا اور کہا: دشمن کی تمام تر کوششوں کے باجود ایران کی امنیت پورے علاقے میں مثال زدنی ہے اور دن بہ دن اس امنیت میں استحکام آرہا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۳

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬