‫‫کیٹیگری‬ :
29 October 2016 - 12:29
News ID: 424135
فونت
اپنے ارسال کردہ پیغام میں؛
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں متقی و پرھیز گار فقیہ آیت الله حاج سید تقی طباطبائی قمی کے انتقال کی ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے متقی و پرھیز گار فقیہ آیت الله حاج سید تقی طباطبائی قمی کے انتقال پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں ان کے اھل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله انا الیه راجعون

متقی و پرھیز گار فقیہ دوراں حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبایی قمی (ره) کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔

اس مجاھد اور پرھیز گار عالم دین نے ایک عرصے تک اپنی با برکت عمر کا عظیم حصہ، معارف اهل بیت عصمت و طهارت علیهم السلام کی ترویج ، شاگردوں کی تعلیم و تربیت اور دین و علم کی خدمت میں صرف کیا ۔

میں اس عظیم سانحہ پر حوزات علمیہ ، شاگردوں ، احباب خصوصا آپ گھرانے کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں آپ کی بلندی درجات نیز صالحین کی ھم نشینی کی دعا کرتا ہوں اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کے لئے دعا گو ہوں ۔

حسن روحانی

صدر اسلامی جمھوریہ ایران

۲۸ اکتوبر ۲۰۱۶ عیسوی/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۸۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬