‫‫کیٹیگری‬ :
29 October 2016 - 13:04
News ID: 424141
فونت
بریگیڈیئر سلامی:
بریگیڈیئر سلامی نے کہا کہ استکبار کو عراق میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے کیوں کہ اس ملک میں ایک عوامی طاقت ابھر کر سامنے آئی ہے ۔
بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے  نے اصفہان میں شہداء کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اور شام صیہونیوں کے لئے ڈراؤنے خواب، اور باطل کے خلاف حق کی جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگئےہیں ۔

 انہوں نے دنیا میں سامراجی طاقتوں کی پے در پے شکستوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ان دنوں لبنان، صیہونیوں کے ل‏‏ئے ڈراؤنا خواب، جبکہ شام ، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا میدان بن گیا ہے اور تا حال استکبار کو کوئی نتیجہ یا کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ۔

بریگیڈیئر سلامی نے کہا کہ استکبار کو عراق میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے کیوں کہ اس ملک میں ایک عوامی طاقت ابھر کر سامنے آئی ہے اور شام میں بھی عوامی فورس دشمنوں کے مقابل ڈٹی ہوئی ہے ۔

انہوں نے ایران کی فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی میدان سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اسلام کی حقیقی کامیابی تک استقامت کرتا رہے گا- بریگیڈیئر سلامی نے کہا کہ ملت ایران کے نعرے عالم اسلام میں گونج رہے ہیں اور اس قوم نے عالم اسلام میں عظیم تشخص اور مقام حاصل کرلیا ہے ۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسلام، دشمنوں کے خلاف ایک عظیم جنگ میں پیشقدمی کر رہا ہے اور مسلمانوں کی بیداری کے ساتھ ہی دشمنوں کی شکست اور ناکامی کی آوازیں سنائی دینے لگی ہیں ۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬