‫‫کیٹیگری‬ :
31 October 2016 - 08:33
News ID: 424167
فونت
اربعین امام حسین علیہ السلام کا دن قریب آ رہا ہے اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے عاشق دنیا بھر سے سرزمین کربلا کی جانب رواں دواں ہیں ۔
اربعین امام حسین علیہ السلام


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لئے عزاداروں کے پہلے گروپ نے عراق کے جنوبی علاقوں سے پیدل کربلا کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ ہر قوم و قبیلے اور ہر رنگ و نسل کے عاشقان حسین نے اپنی نگاہیں کربلا کی جانب مرکوز کرلی ہیں اور اس روایت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عراقی شہری اور دوسرے ممالک کے باشندے بصرہ اور عراق کے دیگر جنوبی شہروں سے نکل کر کربلا کا رخ کر چکے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق جگہ جگہ پر زائرین حسین کے آرام کے لئے خیمے لگائے گئے ہیں اور موکبوں، مساجد حتی کہ ذاتی مکانات میں اہل بیت رسول کے عقیدتمندوں کی پذیرائی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اربعین کے مارچ میں مراجع تقلید کے نمائندوں، مذہبی رہنماؤں اور عراق کے علاقائی اور قومی عہدے داروں نے بھی بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں سے بھی امام حسین علیہ السلام کے عقیدتمندوں نے کربلا کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ زائرین کی کثیر تعداد یہ سفر پیدل طے کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایران کی پولیس کے اعلی عہدے داروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ سرحدوں پر زائرین کے لئے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور ایرانی اور غیرملکی زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ہدایات فراہم کی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال بھی دو کروڑ سے زیادہ عاشقان امام حسین علیہ السلام اربعین کے موقع پر کربلا میں اکھٹا ہوں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬