31 October 2016 - 09:00
News ID: 424170
فونت
عراق کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ موصل آپریشن کے دوران اب تک اکسٹھ دیہاتوں سمیت ایک ہزار چار سو اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل علاقوں آزاد کرا لیا گیا ہے۔
موصل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق، عراق کی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت نے بتایا ہے کہ موصل کے جنوبی محاذ میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور آزاد شدہ اکسٹھ دیہاتوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

عراق کے پولیس کمانڈر نے بتایا کہ آپریشن شروع ہوجانے کے بعد داعش کے محاصرے میں گرفتار تین سو چھیانوے گھرانوں کو بچا کر انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ عراقی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت نے بتایا کہ موصل آپریشن میں عراقی افواج نے اب تک سات سو سینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک اور اٹھاسی دہشت گردوں کوگرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوج، حشد الشعبی اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں اب تک دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک سو چونسٹھ گاڑیاں اور سینتالیس موٹر سائیکلیں، بیالیس مسلح گاڑیاں اور اکسٹھ دھماکہ خیز بیلٹوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر کریم النوری نے بھی بتایا ہے کہ داعش تکفیری گروہ کے عناصر موصل آپریشن سے بری طرح خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں جس سے مغربی اور مشرقی محاذ کی جانب پیش قدمی کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ موصل کی آزادی کے لئے عراق کی فوج، حشد الشعبی، کرد پیش مرگہ ملیشیا اور مرکزی پولیس کے جوان شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ آپریشن سترہ اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬