31 October 2016 - 12:59
News ID: 424174
فونت
امام جمعہ کاظمین نے اردوغان کو منھ توڑ جواب میں؛
کاظمین کے امام جمعہ نے ترکی کے صدر جمھوریہ رجب طیب اردوغان کے عراق کے داخلی مسائل میں مداخلت آمیز بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رجب طیب اردوغان متعصب ، کینہ پرور اور قبیلہ پرست انسان ہے ۔
حجت الاسلام شیخ جلال الدین الصغیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین کے امام جمعہ اور مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام شیخ جلال الدین الصغیر نے اپنے صادر کردہ پیغام میں ترکی کے صدر جمھوریہ رجب طیب اردوغان کو متعصب ، کینہ پرور اور قبیلہ پرست انسان بتایا اور کہا: رجب طیب اردوغان نے ایسے حالات میں تلعفر کی عوام کی حمایت کا دعوا کیا ہے جب ان کے مارے جانے پر خاموشی سے کام لیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہا: جب عراق کی عوامی فورس تلعفر کی عوام کو نجات دینے کے لئے نکل کھڑی ہوئی تو اردوغان کو تلعفر کی عوام کے حقوق یاد آنے لگے ہیں اور عوامی فورس کو ان کے حقوق پائمال ہونے کی بہ نبست متنبہ کرا رہے ہیں ۔

کاظمین کے امام جمعہ رجب طیب اردوغان کو متعصب ، کینہ پرور اور قبیلہ پرست انسان بتایا اور کہا: جب تلعفر کی لوگوں میں سے کچھ لوگ داعش کے کمانڈر بنے تو اردغان نے اس وقت بھی چپی سادھ رکھی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر تلعفر کے دسیوں ھزار شیعہ آواره وطن ہوجاتے اور داعش نے ان کا قتل عام کردیا ہوتا تو بھی عثمانیوں کے لحاظ سے تلعفر کی عوام ، داعش کے ہاتھوں امن و امان میں تھی  ۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر جمھوریہ رجب طیب اردوغان نے گذشتہ دنوں ترکی کے یوم جمھوریہ کے پروگرام میں کہ جو دنیا میں موجود ترکی کے سفیروں سے کی شرکت میں منعقد ہوا، شهر تلعفر میں عومی فورس کی پیش قدمی کی بہ نسبت عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس شھر کا مسئلہ ہمارے لئے حساس اور خاص اھمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے دعوا کیا کہ اگر شھر تلعفر میں عوامی فورس غیر معمولی کام انجام دے گی تو یقینا ھمارا جواب سخت ہوگا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۶۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬