31 October 2016 - 15:19
News ID: 424183
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف اپنے ہولناک جرائ‏م کا انعام ، انسانی حقوق کی کونسل میں رکنیت کے ذریعے دریافت کر رہا ہے-
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہرام قاسمی نے، ایران کے توسط سے یمن کو میزائل اور ہتھیار ارسال کئے جانے پر مبنی امریکہ کے سینئر فوجی عہدیدار ایڈمیرل کیوین ڈونگن "  kevin donegan " کے بے بنیاد دعوے کے جواب میں کہا کہ اس قسم کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے ایسی حالت میں کئے جا رہے ہیں کہ بیدار ضمیر انسانی معاشرے اور عوامی تنظیموں کی جانب سے وسیع پیمانے پر احتجاج اور تنقیدوں کے باوجود ، تباہ کن ہتھیار بنانے والے ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے-

قاسمی نے مزید کہا کہ روزانہ بے شمار تباہ کن امریکی ہتھیار، بم اور میزائل یمن کے نہتے اور مظلوم عام شہریوں پر اور اس غریب ملک کے اسکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں  پر گرائے جارہے ہیں کہ جسے جنگی جرائم کے سوا اور کوئی نام نہیں دیا جاسکتا-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ دنوں میں یمن کے عوام کے خلاف سعودی حکومت کے ہوائی حملوں میں تیزی آگئی ہے کہا کہ ریاض، بعض بڑی طاقتوں کی مدد سے اپنے ہولناک جرائم جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اسے ان ہولناک اور وحشیانہ جرائم کا صلہ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں رکنیت کے ذریعے دیا جا رہا ہے اور یہ وہ تلخ اور المناک ٹریجڈی ہے جو تاریخ بشریت میں بدنما داغ کی صورت میں ہمیشہ باقی رہ جائے گی-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬