02 November 2016 - 17:43
News ID: 424208
فونت
سیاسی تجزیہ کار نے رسا سے گفتگو میں؛
سیاسی تجزیہ کار نے آل سعود کے ہاتھوں خانہ کعبہ کی تخریب کا احتمال دیتے ہوئے کہا: آل سعود کی جانب سے یمن کے حوثیوں پر خانہ کعبہ کی تخریب الزام کا مقصد عمومی افکار کو فریب و دھوکہ دینا ہے ۔
حسن ہانی زاده

 

حسن ہانی زاده سیاسی اور عالمی تجزیہ کار نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اھواز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آل‌ سعود عمومی افکار کو فریب دینے کیلئے خانہ کعبہ بھی منھدم کرسکتے ہیں ۔

حسن ہانی زاده نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح فورسز کا عربستان سعودی پر میزائل سے حملے کا کھلا پیغام ہے کہا: موجودہ ایام، یمن میں اقتدار و قدرت میں تبدیلی کا زمانہ ہے ، اور یہ قدرت یمن کی عوام کے ہاتھ میں ہے ۔

اس سیاسی اور عالمی تجزیہ کار نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آل سعود تقریبا ۲ سال سے یمن پر میزائل برسا رہے ہیں کہا: یمنیوں نے ایک خاص مقصد کے تحت جده ائرپورٹ پر بیلیسٹک میزائل داغی تاکہ دنیا اورعرسبتان سعودی کو یہ پیغام پہونچا دیں کے یمن کی عوام خاموش نہیں رہے گی اور آل سعود سے اپنے شھیدوں کے خون کا بدلہ لیکر رہے گی ۔

آل سعود کی جانب سے خانہ کعبہ کی تخریب کا احتمال موجود ہے

اس سیاسی تجزیہ کار نے بیان کیا: سعودیہ، عمومی افکار کو منحرف کرنے کے ارادے سے حوثیوں کی جانب سے خانہ کعبہ کی تخریب کی باتیں کر رہا ہے ، یہ احتمال موجود ہے کہ آل سعود غیر متوقع طور سے خانہ کعبہ کو منھدم کردے ۔  

هانی زاده نے مزید کہا: آل سعود کی جانب سے خانہ کعبہ کے اطراف میں موجود مکانات نے اس مقدس مکان کا تشخص مٹا دیا ہے ، ان کا یہ عمل بیت اللہ کی بہت بڑی توھین شمار کی جاتی ہے ، جبکہ یمن عوام اپنے اعتقاد کے تحت مکہ کو اپنی ریڈ لائن جانتے ہیں ۔

انہوں نے آخر میں کہا: عالم اسلام ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حرمین شریفین کے ادارہ کو اپنے ہاتھوں میں لے  نیز کعبہ کی حفاظت میں ایک کونسل بنائی جائے کیوں کہ آل سعود نے مکہ مکرمہ اور حج کو سیاسی بنا دیا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۸۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬