02 November 2016 - 19:00
News ID: 424214
فونت
علی اکبر زادہ:
وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافتی امور نے عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے پروگراموں میں اسکول کے طلبا و طالبات کی شرکت کو انتہائی اہم قرا دیا اور کہا: آج امریکہ خطے اور دنیا میں رسوا ہوچکا ہے۔
۱۳ آبان یوم طلباء


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌ کے مطابق، وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافتی امور نے عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے پروگراموں میں اسکول کے طلبا و طالبات کی شرکت کو انتہائی اہم قرا دیا اور کہا: آج امریکہ خطے اور دنیا میں رسوا ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا‌:  جمعرات کے روز نکلنے والی ریلیوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کا ایک ایک نعرہ امریکہ و اسرائیل کی چولیں ہلا دے گا اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گا ۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان یا تین نومبر کا دن عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے تین عشروں کے دوران ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ کے تین اہم اور فیصلہ کن واقعات کی یاد دلاتا ہے۔

اس روز امام خمینی (رح) کو ترکی جلاوطن کیا گیاتھا، ظالم شاہی حکومت نے اسکولی طلبہ کا قتل عام کیا تھا، اور امام خمینی کے پیروکار طلبہ کے ایک گروہ نے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے نما جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کیا تھا۔

عالمی سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جد وجہد کے مختلف ادوار میں رونما ہونے والے تینوں واقعات اسلامی انقلاب کی تاریخ میں سنگ میل کی حثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے سرکاری کیلنڈر میں اس دن کو عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا قومی دن قرار دیا گیا ہے۔

اج کے دن ایران کے مختلف اسکولوں میں‌عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کی گھنٹی بجائی گئی، طلبہ و طالبات نے مردہ باد امریکہ اور مردباد اسرائیل کے نعرے لگائے اورعالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر ایران کے محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیدار بھی مختلف اسکولوں میں موجود تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬