02 November 2016 - 19:11
News ID: 424216
فونت
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے-
داعش

 

رسا نیوز ایجنسی کی العالم چائنل سے کی رپورٹ کے مطابق،  اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان ریوینا شمداسین Revina Shamdasain نے کہا ہے کہ داعش  تقریبا پچیس ہزارعراقیوں کو حمام العلیل علاقے سے باہر نکال کر ان کو موصل کی جنگ میں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے-

شمداسین نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ نے منگل کی رات کو عراق کی سابق سیکورٹی فورسیز کے چالیس افراد کو موصل کے قریب قتل کردیا اور ان کی لاشوں کو دریائے دجلہ میں ڈال دیا-

عراق میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہائی کمیشن برائے معاونت عراق ''یونامی'' نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گیارہ سو بیس عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے-

واضح رہے کہ عراق کے مختلف شہروں خاص طورپر شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج کو ملنے والی پیہم کامیابیوں کے بعد یہ دہشت گرد گروہ اب عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں- /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬