‫‫کیٹیگری‬ :
02 November 2016 - 19:28
News ID: 424220
فونت
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے سب سے طولانی راستہ طے کرنے والے ایک سو دس زائرین پر مشتمل پیدل قافلہ ایران کے سرحدی شہر اہواز عبور کرکے ایران اور عراق کی سرحد پر پہنچ گیا ہے۔
زائرین قافلہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس سے کربلائے معلی تک کا راستہ پیدل چل کر طے کرنے والا یہ قافلہ جس کا نام انصارالحسین ہے، گذشتہ سات ذی الحجہ مطابق نو ستمبر کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم سے روانہ ہوا تھا- مشہد مقدس سے کربلائے معلی تک کا دو ہزار آٹھ سو کلومیٹر طولانی راستہ یہ قافلہ بہتر روز میں طے کرے گا-

اس قافلے کا نعرہ معاشرے میں امام حسین علیہ السلام کی حقیقی محبت کو  بیدار کرکے زیادہ سے زیادہ آگہی اور شعور پیدا کرنا ہے- قافلے میں شریک زائرین کا کہ جن کے  ہاتھوں میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کا پرچم ہے، کہنا ہے کہ معاشرے میں اخلاقی اقدار کوزیادہ سے زیادہ  رواج دینے اور اصلاحات لانے کا بہترین ذریعہ امام حسین علیہ السلام سے عقیدت اور ان کی زیارت ہے اور اسی لئے انہوں نے مشہد مقدس سے کربلائے معلی تک کے طولانی ترین راستے کو پیدل طے کرنے کا عزم کیا ہے-

قافلے میں شریک زائرین کا کہنا ہے کہ وہ اس راستے میں موجود سبھی شہروں اور دیہی بستیوں سے گذر کر امام حسین علیہ السلام کی محبت کو عام کرنے کی کوشش کریں گے- ان زائرین کا کہنا ہے کہ اس سفر کا ایک اور مقصد امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کو جو کشتی نجات ہیں، دنیا والوں کے سامنے پیش کرنا ہے-

یہاں  یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک سو دس زائرین پر مشتمل اس قافلے میں دو زائر نابینا بھی ہیں جبکہ قافلے میں شامل سب کم عمر زائر پندرہ سال کا ہے جبکہ سب سے سن رسیدہ زائر کی عمر چوہتر سال ہے-

واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے دسیوں لاکھ  زائرین پڑوسی ملکوں سے اور خود عراق کے اندر سے کربلا ئے معلی پہنچتے ہیں جبکہ نجف اشرف سے کربلائے معلی تک پیدل سفر کرنے کی روایت کافی پرانی ہے اورنجف سے کربلا پیدل جانے والوں کی تعداد دسیوں لاکھ میں ہوتی ہے-

عراق کے  مختلف شہروں سے بھی کربلائے معلی پیدل جانے والے زائرین کے قافلے روانہ ہو چکے ہیں جن کے لئے راستے میں جگہ کھانے پینے کا انتظام ہے اور طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں- اس سال بھی امام جسین علیہ السلام کے چہلم میں عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں سے دسیوں لاکھ زائرین کربلا پہنچ رہے ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ کربلائے معلی میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں زائرین کا اجتماع، عالم  انسانیت کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬