02 November 2016 - 20:05
News ID: 424225
فونت
سرفراز نقوی:
آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا: آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آئی ایس او کے مرکزی صدر سرفراز نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی وزراء کا کالعدم تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا : ضروت اس امر کی تھی کہ حکومتی وزراء ان تکفیری عناصر کو دہشتگرد قرار دیکر ان کیخلاف کارروائی کرتے لیکن اسکے برعکس کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیساتھ خوش گپیوں میں مگن ہیں۔
 
امامیہ اسٹونٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے واہ کینٹ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا : ملت تشیع پاکستان ایک پُرامن اور محب وطن قوم ہے، ہم ہی پاکستان کے امن کے وارث ہیں، وہ قوم جو اس ملک سے مخلص ہے، کو آئے روز کراچی، کوئٹہ، ڈی آئی خان اور واہ کینٹ میںقتل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم شہادتوں اور دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، کربلا سے ہمیں درس حریت ملا ہے، شہادت ہماری میراث ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ان کے نظریے اور رستے پر عمل پیرا ہو کر ہر مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

سرفراز نقوی نے کہا : حکومتی مشینری و حکومتی اداروں میں تکفیری سوچ کی حامل کالی بھیڑیں عالمی تکفیری ایجنڈا کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہیں جو ملک ومحب وطن لوگوں دونوں کے دشمن ہیں۔

انہوں‌ نے ایک سوال کے جواب میں کہا : پاکستان آل سعود کی وجہ سے دہشتگردی میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور کو پروان چڑھانے میں امریکہ کے ساتھ ساتھ آل سعود کا کردار

واضح ہے، آل سعود نے ہی پاکستان کے اداروں میں تکفیریوں سوچ کے حامل لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬