‫‫کیٹیگری‬ :
02 November 2016 - 19:51
News ID: 424223
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رھبر انقلاب اسلامی نے تین نومبر تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر انقلابی طلبا کے قبضے کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں کے طلباء سے ملاقات میں فرمایا : ملک کے مسائل و مشکلات کو انقلابی جذبہ اور نظریہ ہی حل کرسکتا ہے ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین نومبر تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر انقلابی طلبا کے قبضے کی سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے ہزاروں کی تعداد میں اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے بدھ کو رہبر انقلاب اسلامی سے  ملاقات کی-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ ملک کے مسائل و مشکلات کو انقلابی جذبہ اور نظریہ ہی حل کرسکتا ہے۔ امریکا سے سازباز اور اس کے ساتھ مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوں گے-

رہبر انقلاب  اسلامی نے فرمایا کہ انقلابی جذبے اور نظریے، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد،  اقدام و عمل میں شجاعت کے مظاہرہ، بصیرت اور جدت عمل، دشمن سے خائف نہ ہونے اور اس کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے سے ملک کی مشکلات اور مسائل حل ہوں گے-

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کے مقابلے میں امام خمینی (رہ) اور ایرانی عوام کی استقامت و ثابت قدمی کی منطق و حقیقت کو تحریف کرکے اور توڑ مروز کر پیش کئے جانے  کی بعض خطرناک کوششوں اور سازشوں اور اس حرکت کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہ جس کے تحت نوجوان نسلوں کے ذہن میں بٹھایا جا رہا ہے کہ ملک کی مشکلات صرف امریکا سے مذاکرات اور اس کے ساتھ ساز باز کرنے سے ہی حل ہوں گی، فرمایا کہ جو چیز ملک کے مسائل و مشکلات کو حل کرے گی وہ صرف انقلابی جذبہ اور نظریہ ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ عشروں کے دوران مختلف برسوں میں تین نومبر کی الگ الگ مناسبتوں کا ذکرکرتے ہوئے تہران میں امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضے کو سب سے اہم واقعہ بتایا اور فرمایا کہ تین نومبر انیس سو اناسی کا دن درحقیقت ایران کے مومن، انقلابی ، شجاع اور بہادر نوجوانوں کا دن ہے، جنھوں نے جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرکے دشمن کو ہر طرح کی کارروائی کرنے سے روک دیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضے کے واقعے کو امام خمینی (رح) کی جانب سے انقلاب دوم کا عنوان دئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی (رح) کی جانب سے اس  واقعے کو انقلاب دوم قرار دئے جانے کی وجہ اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد کے ایام میں ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی سازشیں اور خباثتیں تھیں، کیونکہ امریکی حکومت  اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی کوشش اور اقدام سے دریغ نہیں کررہی تھی اور انقلابی نوجوانوں نے اس دن جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرکے امریکا کی سازشوں کو ناکام بنا دیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی سفارت خانے پر قبضے کے بعد وہاں سے ملنے والے ثبوت و شواہد اور دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ان دستاویزات اور ثبوت و شواہد سے ایرانی عوام کے خلاف امریکا کی گہری دشمنی اور سازشوں کا راز فاش ہو گیا-

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکا کے صدارتی امیدواروں کے مناظروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دونوں ہی امیدوار، ان دنوں امریکا کے اندر کے ایسے حقائق اور المیوں کو کھل کر بیان کر رہے ہیں کہ اس سے پہلے کچھ لوگ ان پر یقین نہیں کر رہے تھے یا یقین کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن اب مناظروں کے دوران ان کے  بیانات سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ امریکی حکام امریکا میں انسانی اقدار کو نابود کرنے کے درپے ہیں-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا میں نسلی امتیاز، غربت اور نوے فیصد دولت صرف ایک فیصد لوگوں کے پاس ہونے کے سلسلے میں  صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے حالیہ مناظروں میں دئے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انسانی اقدار اور انسانی حقوق کی پامالی، نسلی امتیاز اور تفریق امریکا کے آج کے معاشرے کے جملہ حقائق ہیں-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر ایرانی عوام امام خمینی (رح) کے زمانے میں امریکا کے مقابلے میں ڈٹ گئے اور اگرآج بھی امریکا کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور اس کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں تو یہ سب کچھ ایک محکم و مدلل منطق کی بنیاد پر ہے۔//۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬