رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک توحید اسلامی لبنان کے جنرل سکریٹری شیخ بلال سعید شعبان نے تحریک جهاد اسلامی کی تاسیس کی انتیسویں سالگرہ اور اس تحریک کے موسس کی شھادت کی ایکسویں سالگرہ پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہ جو نهر البارد لبنان کیمپ میں منعقد ہوا کہا: غاصب صھیونیت ، اسلامی معاشرے میں جنگ و فتنے و فساد کی بنیاد ہے ۔
تحریک توحید اسلامی لبنان کے جنرل سکریٹری شیخ بلال سعید شعبان نے اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے مسئلہ پر متحد رہیں اور ھرگز تفرقہ اور اختلاف کا شکار نہ ہوں ، فلسطین اس سرزمین کے عاشقوں ، مسلمان ، عیسائی اور دیگر قوم پرست اور قبیلہ پرست افراد سے متعلق ہے اور سبھی اس آزادی کی کوشش کریں ۔
انہوں نے تحریک حماس اور فتح کے ما بین اتحاد و ھمدلی کی تاکید کی اور کہا: یہ دونوں تحریکیں ایک منظم اور مناسب پروگرام کے تحت دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں ۔
لبنان کے اس سنی عالم دین نے کہا: دنیا کے مسلمان اور مستضعف قومیں فلسطین و قدس کی آزادی کے سلسلے میں میں متحد ہوکر اقدام کریں تاکہ ملت اسلامیہ کو موجودہ جنون آمیز حرکتوں سے دور رکھ سکیں ۔
شیخ بلال شعبان نے مزید کہا: اسلام ھرگز قبیلہ پرستی اور قومی و ملکی اختلاف کا قائل نہیں رہا ہے، بلکہ غاصب صھیونیت ، اسلامی معاشرے میں جنگ و فتنے و فساد کی بنیاد ہے کہ جس کے سبب ابھی تک سیکڑوں مسلمانوں کا خون بہایا جا چکا ہے لھذا تمام ملت اسلامیہ متحد ہوکر ایک دوسرے کے امن و امان کی کوشش کرے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۵