31 October 2016 - 09:05
News ID: 424171
فونت
عراقی وزیراعظم:
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے امریکی فوجی کمانڈروں کی جانب سے موصل آپریشن روکنے کی مشکوک اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ نینوا کی مکمل آزادی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔
اعظم حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی اتحاد کے فوجی کمانڈروں کی درخواست ناقابل قبول ہے۔

بعض علاقائی اور عالمی ذرائع ابلاغ نے جمعہ کے روز امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی اتحاد کے کمانڈروں کے حوالے سے موصل آپریشن روکے جانے کی خبر جاری کی تھی جس کے فورا بعد عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈرون نے اس کی سختی کے ساتھ تردید کر دی تھی۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو موصل کی آزاد کے لیے فوجی آپریشن کے آغاز کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔

موصل آپریشن روکنے سے متعلق عالمی اتحاد کے کمانڈروں کے بیان کی عراقی وزیراعظم کی جانب سے تردید سے، عراقی حکومت اور امریکہ کے درمیان اختلافات کی شدت کا پتہ چلتا ہے۔ عراق اور امریکہ کے درمیان اختلافات اسی وقت کھل کر سامنے آ گئے تھے جب امریکی فوج نے جنوبی موصل میں آپریشن روک دیا تھا۔

موصل آپریشن کے تیسرے روز داعش کے خلاف سخت ترین لڑائی کے دوران عراقی فوج کی اپیل کے باوجود عالمی اتحاد نے اسے فضائی شیلٹر بھی فراہم نہیں کیا۔ اس کے برخلاف عالمی اتحاد میں شامل امریکی طیاروں نے صوبہ نینوا کے ضلع تلکیف میں عراقی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں پانچ عراقی فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے ترجمان ہاشم الموسوی نے موصل تسلط کی امریکی سازش کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ موصل کو داعش کے لیے ایک محفوظ علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نجبا تحریک کے ترجمان نے ترکی سمیت بعض بیرونی طاقتوں کی جانب سے موصل آپریشن کو مخدوش اور کمزور بنانے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتیں اور ان کے ایجنٹ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بہانے عراق کے کسی بھی شہر پر قبضہ نہیں جما سکتے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬