29 October 2016 - 13:13
News ID: 424143
فونت
روندو احتجاجی جلسے میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ بن کیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے، کلعدم دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
پاکستان مظاھرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی پاکستان کے نامور علمائے کرام اور پرامن شخصیات کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں روندو میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

روندو میں مظاہرین نے گلگت اسکردو روڈ بلاک کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے۔ روندو میں احتجاج سے، شیخ نثار اتحادی، مولانا عباس، مولانا نثار، مولانا صادق حسن، اقبال دلبر اور الطاف عبادی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا : نواز حکومت قومی ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ ملک بھر میں محب وطن شہریوں کو دہشتگردوں سے مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا : پاکستان کے نامور عالم دین حجۃ الاسلام شیخ محسن علی نجفی کی علمی کی ملی خدمات سے کون واقف نہیں۔ آج حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی کی بجائے ان کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیاگیا جو کہ سر اسر ناانصافی اور ظلم ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان کی نظریاتی اساسوں کی حفاظت کرنے والی شخصیت علامہ امین شہیدی جنہوں نے نہ صرف دہشتگردوں کے خلاف علم بغاوت بلندکیا بلکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام میں اتحاد کے لیے عملی جدوجہد کیں جس کے سب قائل ہیں، مگر افسوس کہ آج ان کو بھی دہشتگردوں کی صف میں کھڑا کر کے ملی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچایا گیا۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا : ایکشن پلان کی آڑ میں سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ بن کیا جائے، دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے، کلعدم دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬