رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ حضرت آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تہران مین منعقد ہوا کہا: دنیا کی تمام مشکلات کی بنیاد امام زمانہ سے دوری بتایا ۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکہ کے دونوں صدارتی امیدواروں کے انتخابی نعروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دو نامربوط اور خرافاتی جن پر انسان کا لفظ استعمال کرنا بھی مناسب نہیں ہے ، انہوں نے امریکی صدر جمھوریہ کے امیدوار ہونے کے ناطے جز انسانی کشی اور جنایت کے کوئی اور بات نہیں کی اور کوئی نارہ نہیں لگایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر امریکی شھری اپنی انسانی ھویت اور کی جانب پلٹ جائیں تو ایک انسان بھی ان امیدواروں کو ووٹ نہیں دے گا کہا: یہ تمام امیدوار بجائے اس کے کہ وہ ملت امریکا کے ساتھ کیا کریں گے ، اپنے اخلاقیات ، کمالات ، نظریات ، آداب اور اقتصاد کے سلسلے میں کچھ کہیں دیگر مظلوم قوموں کے خلاف نارے بازی کرتے پھر رہے ہیں اور ان کے قتل عام کی گفتگو کرتے ہیں ۔
حضرت آیت اللہ امامی کاشانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج دشمن ، دین اسلام سے اس کی روح کو نکالنا چاہتا ہے کہا: دشمن اسلام کو مٹانے کے درپہ ہے ، اور اسی بنیاد پر وہ اسلام کی مختلف غلط تفسیریں کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن کے غلام آل سعود اور علاقہ کے رجعت پسند حکمراں اس سلسلے میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں ، عین وہی کام جسے بنی مروان نے اسلام کے ساتھ انجام دیا تھا ۔
خبرگان کونسل میں تہران کے عوامی نمائندے نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر ہم امام زمانہ (عج) نقش قدم پر چلیں تو ہماری زندگی با مقصد ہوگی ہے کہا: ہماری آج کی اس حالت کی وجہ یہ ہے کہ ہم امام زمانہ (عج) نقش قدم پر نہیں ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا کو مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتظار فرج ہے کہا: عالم اسلام اور مسلمان کو منتظر ہونا چاہئے ، مسلمان کو خود کو سمجھنے اور پہچاننے کے لئے امام زمانہ (عج) کا منتظر ہونا ضروری ہے کیوں کہ یہ انتظار انسان کی بقاء کے اسباب فراھم کرتا ہے ۔
تہران کے امام جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر سعودیہ کے مسلمان امام زمانہ (عج) کا منتظر ہوتے تو اپنے حکمرانوں کو شھر بدر کردیتے ، دنیا کی موجودہ حالت زار کی وجہ امام زمانہ (عج) کا انتظار نہ کرنا ہے ، جبکہ ہمیں اپنی حیات اور زندگی کے لئے انتظار کرنا چاہئے ۔
انہوں نے فرمایا : الحمد للہ ایرانی عوام منتظرین امام زمانہ (عج) میں سے یہ انتظار ولو کامل نہ ہو مگر انتظار اور ولایت فقیہ موجود ہے ، ولایت فقیہ وہی امام زمانہ (عج) کے نائب کا تصور شمار کیا جاتا ہے کہ جو اتحاد و ھمدلی کا سبب ہے ۔
خبرگان کونسل میں تہران کے عوامی نمائندے نے ملت ایران کے حق میں ہونے والے امریکی مظالم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایک دور تھا جب فقط ایران یہ محسوس کرتا تھا کہ اس کے حق میں امریکا نے ظلم کیا مگر آج یمن، شام، افغانستان، عراق اور بحرین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے عوام ایرانی عوام کی مانند اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکہ کے پاس دوسرے ملکوں کے لیے ظلم کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا: مسلمانوں کو موجودہ مشکلات اور بحرانوں کے حل کے لیے مکمل ہوشیاری اور اتحاد و یکجہتی سے ان لوگوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہئے جو ان کی تباہی و نابودی کی سازشیں کر رہے ہیں ۔
انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مسلمانوں کو سعادت کے حصول کے لیے بیدار ہو جانا چاہئے کہا : آل سعود سمیت اسلامی ملکوں کے ان حکمرانوں کو ان ملکوں سے نکال دینا چاہیے کہ جو آج عالم اسلام میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے مذموم منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۷۵۰