رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈرعدی الخدران نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کو موصل کے محاذ پر داعش کے دہشت گردوں سے ایسے ہتھیار ملے ہیں کہ جو سعودی عرب اور ترکی کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہر روز خلیج فارس کےعرب ممالک کے تاجروں کی جانب سے ترکی کے راستے ہتھیار اور گاڑیاں داعش کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔
عدی الخدران نے مزید کہا کہ کویتی اوراماراتی تاجر ٹویوٹا گاڑیاں دہشت گرد گروہ داعش کے لیے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی داعش کو ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان سے لیس کر رہا ہے، ترکی کے جنگی ماہرین داعش کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں اور ترک فوج کا توپ خانہ داعش کی پشتپناہی اور اس کے پشتیبان کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی کہا ہے کہ ترکی علاقے میں اپنے مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں اور درحقیقت وہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف جنگ نہیں کر رہا ہے۔ انھوں نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کے بارے میں سعودی عرب اور ترکی کو خبردار کیا اور کہا کہ یہ ممالک اپنے مفادات کے حصول کے لیے دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰