رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ کونسل نے آیت الله طباطبائی قمی کے انتقال پر ارسال کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے اھل خانہ کو تعزیت پیش کی اور خود کو ان کے دکھ میں برابر کا شریک جانا ۔
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
( انا لله و انا الیه راجعون)
حضرت آیت الله حاج سید تقی طباطبایی قمی (ره) کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔
آپ برجستہ عالم دین تھے اور اپ نے علم و تقوائے الھی ، سلامتی نفس اور مکتب اهلبیت (علیهم السلام) کی خدمت میں عظیم و درخشاں کارنامہ انجام دئے ہیں ۔
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل اس سانحہ پر حضرت بقيۃ الله الاعظم (عجل الله تعالی فرجه الشریف)، رهبرمعظم انقلاب اسلامی «مدظله العالی»، مراجع عظام تقلید «دامت برکاتهم»، حوزات علمیہ ، فرزندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے ۔
و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کی سپریم کونسل کے صدر
محمد یزدی
۲۸ اکتوبر ۲۰۱۶ عیسوی /۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۲۵