ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ہری پور میں؛
سیمینار سے ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال حسین بہشتی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا قاضی گل رحمان، مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر سید حامد شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما نیئر عباس جعفری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے شعبہ تحفظ عزاداری کے زیر اہتمام ہری پور میں ’’حسین (ع) سب کا‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، عمائدین اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔
سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال حسین بہشتی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا قاضی گل رحمان، مسلم لیگ نون کے ضلعی صدر سید حامد شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما نیئر عباس جعفری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر مقررین نے امام حسین (ع) کی ذات اقدس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حالات میں تمام مکاتب فکر کے پیروکاروں کو متحد ہوکر دین اسلام اور پاکستان کی بقا کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے