‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2017 - 13:47
News ID: 425452
فونت
آیت الله مصطفی علماء:
صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ذکر خدا آرامش دل اور سکون قلب کا سبب ہے کہا: آیات قران کریم میں فقط ذکر خدا کو دلوں کی آرامش اور سکون قلب کا وسیلہ بیان کیا گیا ہے لہذا غیر خدا ھرگز دل نہ لگائیں ۔
آیت الله مصطفی علماء


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی کرمانشاہ سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله مصطفی علماء نے گذشتہ شام اپنی اخلاقی نشست میں کہ جو مسجد حاج شهباز خان کرمانشاه میں منعقد ہوئی کہا : ائمہ اطهار علیھم السلام نے انسانوں کو پرسکون مقام اور ابدی سعادت کی جانب رھنمائی کی ہے ۔

صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے کہا: انبیاء الھی تنھا وہ آئڈیل اور نمونہ عمل ہیں جو انسانون کے لئے ملکوتی فضا قائم کرتے ہیں اور انہیں بالاترین درجات تک پہونچا دیتے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : ائمہ علیھم السلام سے توسل اور ان سے قربت انسانوں کو بغیر کسی مشکل اور رکاوٹ کے بارگاہ خداوند متعال تک پہونچا دیتی ہے نیز انبیاء الهی سلام اللہ علیھم کی توجہات انسانوں کے نصیب حال ہوتی ہیں ۔

صوبہ کرمانشاه کے امام جمعہ نے کہا: دعا اور زیارتیں انسانوں کو ائمہ اطهار علیھم السلام سے قریب کرتی ہیں کہ جیسے انسانوں کے دل صاف و شفاف پانی کی طرح ہوجائیں، نیز انبیاء الهی سلام اللہ علیھم سے قربت کا سبب ہیں کہ اس صورت میں یقینا خشنودی و قرب خداوند متعال انسان کے شامل ہوگی ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: اگر ائمہ اطهار علیھم السلام کی خاص توجہ نہ ہوتی تو انسان مشکلات سے روبرو ہوتا ،  یقینا انسانوں کا خداوند متعال سے رابطہ ٹوٹ چکا ہوتا اور نتیجہ میں خداوند متعال کی رحمت و عنایت انسانوں سے دور ہوچکی ہوتی ۔

آیت الله علماء نے انبیاء الهی سلام اللہ علیھم سے رابطہ قائم نہ ہونے کے حوالے سے انسان کے سامنے موجود موانع کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس کا پہلا قدم گناہوں سے  دوری ، اپنے اعمال کا محاسبہ اور اپنے نفس کا کنٹرول ہے ، انسان اس کے ذریعہ خود کو کمالات تک پہونچ سکتا ہے ۔

صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے آخر میں آیات قرآن کریم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تنہا وہ چیز جو انسان کے لئے آرامش دل اور سکون قلب کا سبب ہے وہ ذکر خدا ہے ، لہذا غیر خدا سے اپنا دل نہ لگائیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۲۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬