
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے مدیر آیت الله علی رضا اعرافی نے آیت الله محمد علی شرعی کے انتقال پر اپنے ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
انا لله و انا الیه راجعون
مردم مجاھد ، عالم دین ، ابوشھید حضرت آیت الله حاج شيخ محمد علی شرعی (ره) کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا ، آپ حضرت امام خمینی (ره) اور رهبر معظم انقلاب اسلامی (مدظله العالی) کے دیرینہ ساتھی اور انقلاب اسلامی کے مکمل حامی و مددگار تھے ۔
آپ نے اپنی با برکت عمر کا عظیم حصہ علوم اسلام اور معارف اهل بیت علیهم السلام کے نشر میں صرف کیا نیز انقلاب اسلامی ایران کے حوالے آپ کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
آپ ، نظام اسلامی ، حوزہ علمیہ اورعوامی سطح پر فعالیتں انجام دینے ساتھ ساتھ مرکز انقلاب اسلامی کے ذمہ دار ، ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے عوامی نمائندہ ، حوزہ علمیہ خواھران (جامعه الزهرا سلام اللہ علیھا ) کے موسس اور سابق سربراہ کی منصب پر بھی رہے ہیں ۔
میں اس عظیم المرتبت عالم دین کے انتقال کی حضرت بقیه الله الأعظم حجت ابن الحسن العسکری ارواحنا له الفداه، م رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای(مدظلهالعالی)، مراجع تقلید عظام (دامت برکاتهم)، حوزات علمیہ خصوصا حوزہ علمیہ خواھران اور آپ کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدوند متعال کی بارگاہ میں آپ کی مغفرت و رحمت کے لئے دعا گو ہوں عاش سعیداً مات سعیداً ۔
علیرضا اعرافی
ایرانی حوزات علمیہ کے مدیر
/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۴