‫‫کیٹیگری‬ :
02 January 2017 - 12:35
News ID: 425449
فونت
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے آیت الله شرعی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے حوالے سے آپ کی خدمات کو سراہا ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے آیت الله شرعی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا اور ان کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار کیا ۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرج ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

(انا لله و انا الیه راجعون)

 

مردم مجاھد ، خستگی ناپذیر اور مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے برجستہ رکن آیت الله حاج شیخ محمد علی شرعی(رحمه ‌الله) کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا  ۔

اپ نے اپنی با برکت عمر کو معارف‌ اهل بیت علیهم السلام کی توسیع ، مختلف ثقافتی ، علمی، سياسی، سماجی‌ اور اخلاقی فعالیتوں میں سر کیا ۔

آپ نے طلاب کرام کی تعلیمی اور علمی توانائیوں میں افزائش نیز رضا شاہ پہلوی سے مبارزہ کرنے کے لئے انقلابی طلاب کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

امام خمینی(ره) کی رھبری میں انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد آپ کی تمام توجہات انقلاب اسلامی کے بقا کی جانب مبزول ہوگئی، آپ نے جنگی محاذوں پر حاضر ہوکر مجاھدین اسلام کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے بیٹوں کو اسلام و انقلاب اسلامی کی راہ میں فدا کیا ۔

آپ فراست و شہامت کی مکمل تصویر، ولایت فقیہ کے بے مثال حامی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله العظمی سید علی خامنہ ‌ای(دام ظله العالی) کی پیرو تھے ۔

مرحوم آیت ‌الله شرعی نے مختلف میدانوں من جملہ ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے عوامی نمائندہ ،  حوزہ علمیہ خواھران (جامعه الزهرا سلام اللہ علیھا ) کے موسس اور سابق سربراہ کی منصب پر رہ کر اسلامی جمھوریہ ایران کی بخوبی خدمت کی ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل اس مرد مجاھد کے انتقال کی قطب عالم امکان حضرت بقیه ‌الله الأعظم حجت ابن الحسن العسکری ارواحنا له الفداه، م رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای(مدظله‌العالی)‌، مراجع تقلید عظام (دامت ‌برکاتهم)، حوزات علمیہ خصوصا حوزہ علمیہ خواھران اور آپ کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتی ہے اور خدوند متعال کی بارگاہ میں آپ کی مغفرت و رحمت کے لئے دعا گو ہے ۔

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته

محمد یزدی

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل سربراہ

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ۴۰۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬