02 January 2017 - 10:39
News ID: 425444
فونت
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی تائید اور نگرانی کو دو ہزار سولہ میں اپنے نتائج میں سرفہرست قرار دیا ہے۔
آئی اے ای اے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دو ہزار سولہ میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے نتائج اور اس کی کامیابیوں کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مقدمے میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی تائید اور نگرانی نیز پوری دنیا میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پرامن ایٹمی راہ حل کی ترویج کے بارے میں اصلی رپورٹ کی تیاری کو بعض اصلی کامیابیوں کے عنوان سے ذکر کیا ہے۔

آئی اے ای اے کی رپورٹ کے پہلے حصے میں اس ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو کی جانب سے سولہ جنوری دو ہزار سولہ کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔اس رپورٹ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کو ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے سے تعبیر کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬