‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2017 - 10:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425909
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایس یو سی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ بحرین مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کی اکثریت کا ملک ہے، مگر انہیں آل خلیفہ کی شہنشاہیت شہری اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ بحرین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امت مسلمہ خاموش نہیں رہ سکتی۔ عالمی استعماری اداروں نے ہمیشہ انقلاب کے راستے روکے اور انسانی حقوق بھی انہیں صرف یورپی دنیا کے لئے نظر آتے ہیں۔ مسلمانوں کے مسائل پر اقوام متحدہ کی پالیسی منافقانہ ہی رہی ہے۔ برما، بحرین، یمن، شام، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں مگر اقوام متحدہ انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین مکتب اہل بیت کے ماننے والوں کی اکثریت کا ملک ہے، مگر انہیں آل خلیفہ کی شہنشاہیت شہری اور جمہوری حقوق دینے کو تیار نہیں۔ جھوٹے مقدمات میں تحریک اسلامی الوفاق کے تین نوجوان کارکنوں کی سزائے موت سے واضح ہو گیا ہے کہ مشرق وسطی میں فسادات پیدا کرنے والے ایک عرب ملک کے فرمانروا کے حمایتی، بحرین کے شاہی خاندان آل خلیفہ کے مظالم اپنی حدیں پار کر چکے ہیں۔

مگر انہیں خون کا حساب اور بزرگ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت کی منسوخی، الوفاق کے دیگر قائدین کی نظر بندیاں اور سزاؤں کا حساب دینا ہوگا۔

حجت الاسلام سبزواری نے استفسار کیا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیوں کو بحرین کے مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل بحرینی عوام کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ اُمت واحدہ کے کسی بھی فرد کو جہاں بھی تکلیف ہوگی، بحیثیت مسلمان ان سے اظہار یکجہتی کرنا اپنے فرائض میں سمجھتے ہیں۔ /۹۸۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬