‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2017 - 10:49
News ID: 425910
فونت
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین:
جامع مسجد نور ایمان میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ حکمران گروپ دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کرے تو یہاں امن کا قیام ممکن ہے، حیرت کی بات ہے کہ ہماری حکومت کو دہشت گرد اور کالعدم جماعتوں کا ٹولہ نظر کیوں نہیں آتا۔
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین


 آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک اور معروف عالم دین حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کو تسلسل سے قتل کرنیوالے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں، پاراچنار، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہوں کے قتل عام اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ حکمران گروپ دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کرے تو یہاں امن کا قیام ممکن ہے، حیرت کی بات ہے کہ ہماری حکومت کو دہشت گرد اور کالعدم جماعتوں کا ٹولہ نظر کیوں نہیں آتا۔

اجتماع سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاراچنار میں ہونیوالے بم دھماکے کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬