25 January 2017 - 10:20
News ID: 425903
فونت
بشارجعفری:
آستانہ اجلاس میں شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے ایران کے کردار کو مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے-
بشار جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی حکومت کے نمائندہ وفد کے سربراہ بشارجعفری نے آستانہ اجلاس کا اختتامی بیان جاری ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں ایران کے کردار کو نہایت مثبت اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ ایران جنگ بندی کے ضامن ملکوں میں سے ایک ہے اور اس ملک نے آستانہ اجلاس کے اختتامی بیان کا متن تیار کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے -

بشار جعفری نے کہا کہ بحران شام کے حل میں ترکی کا کردار منفی ہے تاہم اس کی جانب کوئی اشارہ نہیں کریں گے کیونکہ ہم حکومت کے نمائندے ہیں - بشارجعفری نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے سیاست میں کبھی کبھی دشمن کے ساتھ بھی کام کرنا پڑتا ہے -

شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ آستانہ اجلاس کے اختتامی بیان کی ایک شق میں داعش اور جبھت النصرہ دہشت گردوں سے جنگ پر تاکید کی گئی ہے اور ترکی سمیت یہاں موجود ممالک نے اس پر دستخط کئے ہیں -

شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے ترکی اور دہشت گردی کے حامی بعض ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرلیں اور آگ سے سے نہ کھیلیں-

بشارجعفری نے کہا کہ ہم اس چیز کا خیرمقدم کریں گے جو ہمارے ملک پر مسلط کردہ جنگ کو روکے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھیں گے -

انھوں نے آستانہ اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی زمین ہموار ہوگی -حکومت شام کےوفد کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی پورے شام میں جنگ بندی نافذ ہوجائے گی -

بشارجعفری نے جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم کرنے اور اس ملک کی تعمیر نو کا موضوع اٹھانے کے لئے شام کے دوستوں اور اتحادیوں کی کوششوں کوسراہا-

شامی حکومت کے وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے اجلاس میں شرکت کی ہے کہ جس میں بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ بعض شامی بھی موجود تھے  پھر بھی ہم نے شام کی حکومت اور عوام کو بچانے کے لئے اس اجلاس میں شرکت کی-

بشارجعفری نے ان مخالف مسلح گروہوں سے بھی جنگ بندی میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا جو آستانہ اجلاس میں موجود نہیں تھے-

واضح رہے کہ شام میں گذشتہ چھے برسوں سے جاری تنازعے کا سیاسی راہ حل تلاش کرنے کے لئے ایران ، روس اور ترکی کی ثالثی میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں امن مذاکرات کا آغاز پیر کو ہوا تھا اور منگل کو اختتام پذیر ہوگیا- /۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬