26 January 2017 - 15:37
News ID: 425926
فونت
ایرانی صدر جمہوری کے نام کویتی امیر کا خصوصی کتبی پیغام؛
ایرانی صدر نے کویت کے ایلچی کے ساتھ ملاقات میں کویتی امیر کے خصوصی پیغام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مسلمان اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط روابط رکھنا ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے۔
حسن روحانی و صباح

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے امیر کویت شیخ صباح احمد الجابر الصباح کا کتبی پیغام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی کو پیش کیا ۔

انہوں نے اس ملاقات میں  بیان کیا : ایران مسلم ممالک کے ساتھ  مضبوط اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور مسلم و ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

حسن روحانی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجی پالیسی ہمسایہ ممالک سے روابط بڑھانے پر مبنی ہے اور اس ضمن میں ایران اور کویت سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے وسیع امکانات رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا : مشرق وسطی کے حساس اور اہم علاقہ میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت ضروری ہے اور باہمی تعاون کے سلسلے میں مذاکرات اور گفتگو ضروری ہے اور خطے کی پیشرفت و ترقی کے سلسلے میں امن و ثبات سب کے مفاد میں ہے۔

حسن روحانی نے اپنی گفت و گو کے درمیان تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے ہمسایہ ملکوں اور تمام اسلامی ریاستوں کے ساتھ باہمی احترام اور برادرانہ سطح پر مبنی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دشمنوں کی جانب سے ایران پر جارحیت کی گئی مگر ہم ہرگز کسی ملک پر جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ خطے میں دہشتگردی اور تشدد کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایران کے صدر جمہور نے کہا : ایران علاقائی حکومت اور قوموں کی  دہشت گردی کے مقابلے میں مدد کر رہا ہے اور یہ مدد ہمسایہ حکومتوں کی درخواست پر مبنی ہے۔

حسن روحانی نے وضاحت کی : دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : علاقائی مسائل کا خاتمہ صرف اور صرف منطق، احترام کی بنیاد پر اور پرامن مذاکرات سے ہی ممکن ہوگا۔

ایران کے صدر جمہور نے علاقائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور کثیرالجہتی تعاون کی توسیع پر زور دیتے ہوئے وضاحت کی : ایران اور کویت کے درمیان بھی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں کویت کے وزیر خارجہ اور امیر کویت کے خصوصی ایلچی نے وہابی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کویت ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔

کویت کے خصوصی ایلچی اور وزیر خارجہ نے کہا : ایران ایک اہم اسلامی ملک ہے اور کویت ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بیان کیا : علاقائی امن و سلامتی کے لئے تمام خطی ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور اس حوالے سے ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہیں۔

شیخ صباح خالد الصباح نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کو خطے کے لئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی : تمام ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا چاہئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۱۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬