‫‫کیٹیگری‬ :
13 February 2017 - 14:02
News ID: 426279
فونت
جماعت اہل حرم کے سربراہ شیخ الحدیث مفتی گلزاراحمد نعیمی نے مسلم یونیٹی یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں قرآن مجید میں اسلام کے نام پر متحد رہنے کی تلقین کی ہے۔
کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلمانوں کو مسالک سے بالا تر ہوکر متحد ہونا چاہیے۔ اسلام نے ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا ارشاد فرمایا ہے اور اسی تاکید کے ساتھ فرقہ واریت سے دور رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں قرآن مجید میں اسلام کے نام پر متحد رہنے کی تلقین کی ہے اور قرآن نے ہمارا نام مسلمان رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے لئے ہمارے تعلیمی نظام میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہے، جو انہیں صراط مستقیم پر رکھ سکے۔ انہوں نے خود ہی اپنی اسلامی تعلیمات کو حاصل کرنا ہوگا اور طاغوتی قوتوں کے مقابلے میں اپنا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان بنیادوں کو دیکھنا ہوگا، جو امت میں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاغوت، پہلے اختلاف کی راہ ہموار کرتا ہے، اختلاف کو مزید بڑھاتا ہے اور پھر اسلام کو مورد الزام ٹھہرا کر اسلام اوراہل اسلام کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر منیراحمد نے کہا کہ ہم اتحاد کے ذریعے سے ہی اسلام مخالف قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہماری پہچان دین ہے اور یہ ہمیں باہمی اتحاد اور محبت کا درس دیتا ہے۔

مسلم یونیٹی یوتھ کانفرنس سے صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی، عبدالرحمان جلالپوری، محمد بشیر اعوان، عبدالوہاب اعوان، طلحہ زبیر، ناصر کیانی، مجتبٰی نعیمی اور محترمہ شمسہ و دیگر نے خطاب کیا اور کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬